Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کی حمایت کردی

  اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے لئے رضا ربانی کی حمایت کردی ۔ مشاورتی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کے لئے رضا ربانی بہترین امیدوار ہیں۔ اتحادیوں سے بھی رضا ربانی کی حمایت کے لئے بات کی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ رضا ربانی کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو اپنا امیدوار لائیں گے ۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کا سربر اہوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہوا ۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشاورت کی گئی ۔ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر مشاورت کی گئی۔ بلوچستان کے آزاد سینیٹرز سے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز دی اورکہا کہ اتحادیوں کو ہمیشہ کی طرح ساتھ لیکر چلیں گے۔
مزید پڑھیں:چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہونا چاہئیے،وزیراعلی بزنجو
 

شیئر: