پھٹے ہاتھوں کے لیے آدھی پیالی گلاب کے پانی میں آدھی پیالی گلیسرین ملائیں اور اس کو پلاسٹک کی بوتل میں محفوظ کرلیں ۔ گھر کے کام کاج اور خاص طور پر برتن دھونے کے بعد اس کو ہاتھوں پر مل لیں اس سے ہاتھوں کی خشکی اور سختی دور ہوجائے گی ۔
پیروں پر اکثر جوتوں کے نشان پڑ جاتے ہیں جو بدنما معلوم ہوتے ہیں اس سے بچنے کے لیے پیروں پر ذرا سی پٹرولیم جیلی لگا لیا کریں ۔
بالوں کی خشکی دور کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ نمک ڈال کر مساج کریں اس کے بعد شیمپو کرلیں ۔ اگر سر میں کوئی زخم وغیرہ ہو تو نمک ستعمال نہ کریں ۔
مٹھی بھر نیم اور تلسی کے پتے لے کر پانی میں ابال لیں اور اس سے سر دھوئیں ۔ یہ عمل روزانہ کرنے سے خشکی اور جوئیں دور ہو جائیں گے ۔
ادرک کا تیل بالوں کی افزائش کیلئے بہت مفید ہے ۔ اسے گھر پر بھی باآسانی تیار کیا جا سکتا ہے ۔ ایک کھانے کا چمچ تازہ ادرک پیس کرململ کے کپڑے میں ڈال کر اس کا عرق نچوڑ لیں ۔ اس عرق کو ایک چوتھائی پیالی تل کے تیل میں ڈال کر بلینڈ کر لیں ۔ بالوں کی جڑوں میں اس تیل کا روزانہ مساج کریں اور پندرہ منٹ بعد شیمپو کرلیں ۔ اس عمل سے آپ کے بال نرم ، صاف اور مضبوط ہو جائیں گے .