Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور برطانیہ خطے میں ایرانی مداخلت روکنے پر متفق ہیں، عادل الجبیر

لندن: وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی اور برطانیہ نے ایران کی خطے میں مداخلت اور دہشت گردی کی پشت پناہی روکنے پر اتفاق رائے کرلیا ہے۔ وہ اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ برطانیہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا وژن2030کے تحت تمام حکومتی اداروں کی ازسر نو تنظیم سازی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:تھریسامے سے شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات
وژن میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تاریخی روابط ہیں ۔علاوہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ خطے کو درپیش صورتحال اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لئے وسیع مشاورت کی گئی ہے۔ یمن میں انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھی جائے گی۔یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اتحاد یمنی حکومت کی اپیل پر قائم ہوا تھا۔ حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور حقوق انسانی کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب کی شہری آبادی کو متعدد مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں:ملکہ برطانیہ سے ولی عہد کی ملاقات، اعزاز میں ظہرانہ
 

شیئر: