نیو یارک۔۔۔۔ارب پتیوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پہلی مرتبہ دنیا میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ فوربز بلینرز کی فہرست کے مطابق ہند نے جرمنی پر سبقت حاصل کرلی۔ سب سے زیادہ ارب پتی امریکہ میں ہیں۔ اس کے بعد چین پھر ہندوستان میں ہیں۔امسال ارب پتیوں کی تعداد 121ہوگئی ۔ گزشتہ سال 102تھی۔ فوربز نے کہا کہ صنعتکار مکیش امبانی کی جائدادمیں گزشتہ برس کے مقابلے میں 16.9بلین ڈالراکاضافہ ہوا ہے۔اب وہ40.1ارب ڈالر کے ساتھ 33ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ہند کی سافٹ ویئر کمپنی کے مالک پریم جی امسال لکشمی متل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک کے دوسرے امیر شخص بن گئے ۔امسال وہ 18.8بلین ڈالر کی ملکیت کے ساتھ 58ویں نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔فوربز لسٹ میں سب سے امیر ہندوستانی خاتون جندل اسٹیل اینڈ پاور کی ساوتری جندل ہیں ۔وہ 8.8بلین ڈالر کے ساتھ دنیا میں امیروں کی فہرست میں 176ویں نمبر پر ہیں۔سب سے کم عمر ہندوستانی امیر پی ٹی ایم کے فائنڈر وجے شیکھر شرما ہیں جو1.7بلین ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی حکومت میں 74ہزار کروڑ کے گھپلے ہوچکے ہیں، سرجیوالا