Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،تہمینہ جنجوعہ

  واشنگٹن ...سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان ہرطرح کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی ہرقسم کاخاتمہ چاہتاہے۔ واشنگٹن میں امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک، امریکہ شراکت داری کامیاب جارہی ہے۔ دونوں ملکوں نے مشترکہ کوششوں کے ذریعے القاعدہ کاخاتمہ کردیا۔انہوںنے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک شاہراہ ایک خطہ منصوبے کالازمی جزو ہے۔ اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے اہم ہے۔انہوںنے کہاہے کہ امر یکہ کے لئے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات اتنے ہی ضروری ہیں جتنے ہمارے لئے۔ واشنگٹن بھی پاکستان کےساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے۔ افغانستان میں طالبان کےساتھ مصالحتی عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سیکریٹری خارجہ امریکہ کا دورہ کریں گی

شیئر: