Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتساب عدالت کے جج کی مدت ملازمت میں تو سیع

اسلام آباد... حکومت نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی ۔ وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صدر ممنون نے وزیر اعظم کی سفارش پر توسیع کی منظوری دے دی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔ان کی مدت ملازمت 13 مارچ 2018 کو ختم ہورہی تھی۔انکی مدتِ ملازمت میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔ سیکریٹری قانون نے سپریم کورٹ کو احتساب عدالت کے جج کی مدت ملازمت میں توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مزید پڑھیں:نیب ریفرنسز میں کچھ نہیں نکلا،مریم نواز
 

شیئر: