چہرے پر سے مسام کیسے صاف کریں؟
چہرے پر موجود مسام اگر کھل جائیں تو وہ چہرے پر نہایت بدنما اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ایسی خواتین جو اپنے چہرے پر موجود بلیک وائٹ ہیڈز صاف کروانے کے لیے بیوٹی پارلر کا رخ کرتی ہیں وہ اس صورت حال سے زیادہ متاثر دکھائی دیتی ہیں۔ بیوٹی پارلر میں موجود بیوٹیشنز ضرورت سے زیادہ گہرائی تک مساموں کی صفائی کردیتی ہیں جس کی وجہ سے مساموں کے دہانے آہستہ آہستہ کھل کر بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بیوٹی پارلز کی نسبت گھر پر ہی ضروری احتیاط کے ساتھ بلیک یا وائیٹ ہیڈز صاف کرلینا یقیناً ایک غیر نقصان دہ عمل ہوتا ہے ۔
گھرپر بلیک ، وائیٹ ہیڈز ریمور لیں . اپنے ہاتھوں اور بلیک ہیڈ ریمورٹ کو اسپرٹ سے دھو کر جراثیم سے پاک کرلیں ۔ اب اپنے چہرے کو کسی معیاری کلینر نگ کریم یا لوش سے صاف کریں اور موئسچر ائزنگ کریم ، لوشن سے اچھی طرح مساج کرنے کے بعد چہرے پر تقریباََ دس منٹ تک بھاپ لیں۔ اس عمل سے آپ کے چہرے پر موجود بلیک، وائیٹ ہیڈز نہایت آسانی سے نرم ہو کر ابھر جائیں گے جنہیں آسانی سے صاف کیا جاسکے گا . بلیک ، وائیٹ ہیڈز نکالتے وقت کبھی بھی اپنے ناخنوں یا بلیک ہیڈز ریمور کو زور سے اپنی جلد میں پیوست کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ نہایت ہی نرمی اور آہستگی سے ان ہیڈز کو جلد کی سطح سے ریموو کریں .