ولی عہد کا دورہ ، برطانوی اخبار ات میں صفحہ اول کی زینت
ریاض : ولی عہد کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ملکہ سے ملاقات کی تصاویر اور اسٹوری برٹش اخبارات نے صفحہ اول پر شائع کیں ۔ سبق نیوز کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ برطانیہ کومغربی ذرائع ابلاغ نے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے برطانوی ملکہ ایلزبتھ کے ساتھ شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر کو فرنٹ بیچ پر لیڈ اسٹوری کے طور پر شائع کیا ۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے ملکہ ایلزبتھ کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں