میگنیشیم کی کمی پٹھوں میں کھنچاؤ کا باعث
مسلز میں کھنچاؤ ، مسلز کا سکڑنا اوربل پڑنا بلاشبہ میگنیشیم کی کمی کی علامات ہیں ۔ میگنیشیم صحت مند پٹھوں کے لئے بے حد ضروری ہے ۔ یہ خون میں کیلشیم کے ری اپ ٹیک کو بڑھا کر مسلز کو مضبوط بنانے اور اور پٹھوں میں کھنچاؤ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ یہ خون میں پوٹاشیم کے جذب ہونے کے عمل کو بھی تیز کر دیتا ہے جو پٹھوں کی مناسب کارکردگی کے لیے بے حد اہم ہے .
اس کے علاوہ یہ اعصابی نظام میں درد کے رسیپٹرز کو بلاک کرکے پٹھوں کے درد میں آرام پہنچانے کا باعثب بنتاہے ۔ اگر آپ پٹھوں میں درد یا کھنچاؤ محسوس کرتے ہیں تو پہلی فرصت میں اپنا میگنیشیم لیول چیک کروائیں . پٹھوں میں مستقل مروڑ اور خاص طور پر آنکھوں کا پھڑکنا میگنیشیم کی کمی کے باعث ہوتا ہے . ایسی صورت میں میگنیشیم سے بھرپور غذاؤں اور سپلیمنٹ کے ذریعے میگنیشیم کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں .