Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ کی عزت کرنا چاہتے ہیں،مریم نواز

  فیصل آباد ... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کی عزت کرنا چاہتے ہیں مگر آپ بھی تو اپنی عزت کرانا سیکھو۔وقت گزر گیا 5 سال کا اعمال نامہ کھلنے والا ہے۔اللہ نے مخالفین کی چالیں ناکام بنا دیں۔ فیصل آباد میں میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر اس ایم این اے کوشاباش دیں جو ن لیگ کے خلاف ظلم پر ڈٹا رہا۔ انہوںنے کہا کہ عدلیہ کے لاڈلے نے کام کیا ہوتا تو اسے ا مپائرئر کو ساتھ ملا کر کھیلنے اور انگلی کے اشارے کی ضرورت نہ پڑی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف ایک جرم یا الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا مگر ایک کے بعد ایک سزا سنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانا مہ سماعت کے دوران بنچ نے فیصلے سے پہلے گالی دے کر یہ بتادیا کہ فیصلہ کیا آئے گا۔ سپریم کورٹ نے خود تاریخ میں پہلی مرتبہ نیب کورٹ میں ریفرنس درج کرایا پھر پانا مہ بنچ کے ایک ممبر کو نگراں بنادیا تاکہ نیب کہیں غلطی سے ہمیں انصاف نہ دے دے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ہیرے بھی کرپشن نہیں ڈھونڈ سکے۔ 5ماہ میں نیب ریفرنسز میں کچھ نہیں نکلا ،اب2ماہ میں کیا نکال کرلے آوگے؟ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ منظور ہے ؟ اپنے ووٹ کی پرچی کی توہین کا بدلہ 2018کے الیکشن میں لوگے ؟ انہوں نے کہا کہ فیصلے کرنیوالے نہیں جانتے ووٹریہ دیکھتے ہیں کون سے امیدوار پر نواز شریف کا ہاتھ ہے۔فیصل آباد کے شیروں نے آج فیصلہ سنادیا۔ یہاں کا فیصلہ کبھی غلط نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں:احتساب عدالت کے جج کی مدت ملازمت میں توسیع

شیئر: