Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا مہم بند ہونی چاہیے،ملیحہ

  نیو یارک ...اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر  ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ا فغانستان میں فریقین پرامن تصفیے کیلئے مذاکرات کریں ۔فورسز کی تعداد بڑھانے سے امن کے قیام کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ اشرف غنی کی غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔افغان حکومت اور طالبان کو یہ بات جاننے کی ضرورت ہے کہ کوئی بھی ایک دوسرے کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کا صفایا کردیا ،جسے عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ افغان سفیر کے الزامات مسترد کرتے ہیں، اب پراپیگنڈا مہم بند ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ دباو اوردھمکیوں کے ذریعے پاکستان سے تعاون حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
 مزید پڑھیں:افغان بحران کے حل کے لئے پر عزم ہیں،دفتر خارجہ

شیئر: