Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے تنقید کی پروا نہیں،چیف جسٹس

  لاہور .. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں بابا رحمتے ایسے ہی لگا رہتا ہے۔مجھے کسی کی تنقید کی پروا نہیں جو مرضی کہتا ہے کہتا رہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس نے میڈیکل کالجز میں فیسوں کے اضافے پر ازخود نوٹس کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بابے کا تصور کہاں سے لیا ، آج بتاتا ہوں۔بابے کا تصور اشفاق احمد سے لیا ہے۔بابا وہ ہے جو لوگوں کیلئے سہولتیں پیدا کرتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ میڈیکل کالجز میں کیا سہو لتیں دی جاتی ہیں۔ہرمعاملے کو الگ الگ دیکھیں گے۔کسی میڈیکل کالج کو بند کرنے نہیں جارہے۔انہوںنے کہا کہ فیسیں اتنی نہ بڑھائی جائیں کہ لوگوں کی جیبیں کٹ جائیں۔ایجوکیشن کاروبار ہوسکتا ہے لیکن میڈیکل کی تعلیم ایسی نہیں کہ اس پر فیس لگائی جائیں۔ عدالت نے میڈیکل کالجز کے اکاونٹس کی چارٹرڈ فرم سے آڈٹ کرانے کاحکم دیا۔
مزید پڑھیں:عدلیہ کی عزت کرنا چاہتے ہیں،مریم نواز

شیئر: