بجٹ 27اپریل کو پیش کرنے کا اعلان
اسلام آباد ...وفاقی حکومت2018-19 کا بجٹ27 اپریل کو پیش کرے گی۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مدت31مئی کو پوری کررہی ہے۔ آئندہ بجٹ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات11.8 بڑھ گئیں ۔حکومت شرح نمو کی 6 فیصد شرح حاصل کرے گی۔ جو 10برسوں میں سب سے زیادہ شرح بنتی ہے۔ ایک سوال انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس13 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔100 فیصد ٹیکسو ںکا حصول بھی ممکن ہوا۔ا س موقع پر وفاقی وزیر دخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان دنیا کی بہترین ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے۔ حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت ابتر تھی ۔ 18سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی۔ 2013میں ترقی کی شرح 30فیصد تھی جو اب 480فیصد تک پہنچ چکی ہے۔