Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاڈلے صاحب بس چند دن انتظار کرلیں،مریم نواز

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ خان صاحب چند دن انتظار کرلیں۔ پانا مہ جے آئی ٹی کے سربراہ ساری حقیقت بتانے والے ہیں۔ٹوئٹر پر بیان میںمریم نواز نے کہا کہ لاڈلے صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں۔ریڈ لے کی طرح جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا خود ان کاغذات کی حقیقت بتادیں گے۔واضح رہے کہ برطانوی گواہ رابرٹ ریڈلے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 2005 سے پہلے کیلبری سمیت 6 کلیئر فونٹ موجود تھے۔جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دستاویزات میں کیلبری فونٹ استعمال کیا گیا۔ دستاویز پر 2006 کی تاریخ درج ہے۔ کیلبیری فونٹ 2007 میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:عمران نے زرداری کے آگے ہتھیار ڈالدئیے،مریم

شیئر: