Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کو مریم نواز کا خوف ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد...وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عدالتوں کے تمام فیصلے کھلے دل سے تسلیم کئے۔ عمران خان کے خلاف کوئی فیصلہ آجائے تو وہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ جلد اتحادیوں سے مل کر چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اعلان کرینگے۔عمران خان کو مریم نواز کا خوف ہے۔ ان کے ٹویٹ کا جواب ان کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں کہاکہ آج نیب کے ریفرنس نامکمل ہیں۔ اس لئے ضمنی ریفرنس آر ہے ہیں۔ نوازشریف کو کسی کرپشن کے جرم پر بے دخل نہیں کیا گیا۔اقامے پر نکالا گیا اور پارٹی کی صدارت سے ہٹا یا گیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کو جتنا کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ اتنی زیادہ مضبو ط ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے پاکستانی عوام کے ٹیکس سے دیوالیہ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں۔دوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں لیکن عوام عمران خان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عمران خان امپائر کی انگلی کے اشارے پر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ جب عمران خان کے خلاف فیصلہ دیتی ہے تو خان صاحب دھرنا دیتے ہیں۔ اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔بجلی کے بل کنٹینر جلائے جاتے ہیں اور ہنڈی سے پیسہ منگوانے کی تلقین کی جاتی ہے۔عمران خان نے خود ہنڈی سے پیسہ منگوایا ہو گا اور عوام کو بھی اسی کا کہا۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے لئے جو کچھ کیا گیا اورجو کیا جا رہا ہے وہ سب عوام دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے ایک بھی ہارس ٹریڈنگ کی ہے تو بتائیں۔چو ہدری سرور نے44ووٹ کیسے لئے؟ عمران اس پر ٹویٹ کریں۔انہوں نے کہاکہ جلد اتحادیوں سے مل کر چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اعلان کرینگے۔
مزید پڑھیں:لاڈے صاحب بس چند دن انتظار کریں،مریم نواز

شیئر: