علی جہانگیرکی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا؟
کراچی (صلاح الدین حیدر) علی جہانگیر صدیقی کو پاکستان کا واشنگٹن میں سفیر بنانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔ اعلی سطحوں پر مامور لوگوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت علی جہانگیر صدیقی کو ایک سولر کمپنی فوری طور پر بیچنا چاہتی تھی ۔ نیب ، علی صدیقی جو جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں کے خلاف کراچی میں پہلے سے ہی انکوائری کررہی ہے۔ ایسے میں انہیں سفیر مقرر کرنا عجیب سا لگتا ہے۔ علی صدیقی کے والد ایک مشہوربزنس مین ہیں۔ امریکن ایکسپریس بینک جب پاکستان سے بکا تو انہوں نے خرید لیا اس کا نام جے ایس بینک رکھا جو آج تک اچھا بزنس کررہا ہے۔ علی جہانگیر صدیقی بڑے اخباری گروپ کے مالک کے داماد بھی ہیں۔ انکا تقرر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا۔ اب چونکہ یہ معاملہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دیتا ہے دیکھنا یہ ہے کہ حکومت پاکستان دوسرا قدم کیا اٹھاتی ہے۔