Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیروں کا مقابلہ جوتوں سے نہیں ہو سکتا،مریم نواز

  راولپنڈی... سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اقدار کی سیاست کرتاہے۔ اقتدار کی نہیں۔مسلم لیگ ن کے لیڈرسے پلاننگ کے تحت جو کیا جا رہا ہے وہ آپ کے لیڈر کی سیاست نہیں ۔ والد کو جوتا لگنے پر شدید دکھ اور تکلیف ہوئی لیکن گیڈروں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے۔ہمت ہے سامنے آو اور سیاسی میدان میں مقابلہ کرو ۔شیروں کا مقابلہ جوتوں سے نہیں ہو سکتا۔ راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنو نشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن مسلم لیگ کی مقبولیت سے خائف ہیں۔ اسی لئے او چھے ہتکھنڈے پر اتر آئے۔ نواز شریف کے چاہنے والوں کی محبت اور عشق میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نواز شریف شیر ہے اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں۔چھپ کروار کرنے والے گیدڑ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذمتی بیان جاری کر دینے سے کیا لوگ معاف کر دیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ جو حق کے راستے پر ہوتا ہے اس کی راہ میں مشکلات آتی ہیں۔ آپ کا لیڈر نواز شریف حق اور سچ کے راستے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں میں سیاسی تاریخ کی سب سے گندی زبان استعمال اور شرمناک کلچر متعارف کرایا گیا۔آپ کا لیڈر نہ دھونس سے پیچھے ہٹا نہ دھرنوں، سازشوں اور فتنوں سے پیچھے ہٹا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہار مان گیا۔ شکست کھانا والا ہی گھٹیا حرکتیں کرتا ہے۔فاتح گھٹیا حرکتیں نہیں کرتا وہ ڈٹ کر کھڑا ہوتاہے۔ شکست برداشت کر نے کے لئے بہت بڑاحوصلہ چا ہئیے جو ن لیگ کے مخالفین کے مخالفین کے پاس نہیں ۔ جب دلیل ختم ہو جائے اوچھے ہتھکنڈے تب ہی کئے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نواز شریف جوتا کلب میں شامل

شیئر: