Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماضی میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں،خرم دستگیر

اسلام آباد... وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ احتساب سب کا بلا امتیاز ہونا چاہیے۔ احتساب کے طریقہ کارپر سب جماعتوں کو سوچنا ہوگا ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں لیکن ان غلطیوں سے سیکھا ہے۔بالخصوص 1999ءکے بعد سے لیکر مسلم لیگ (ن) نے جمہوریت ،شفافیت اور عوام کے حق حاکمیت کی طرف سفر کیا ہے۔ ابھی وہ سفر نامکمل ہے۔ منزل پر نہیں پہنچے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد ہمارے اس سفر میں تیزی ضرور آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار پر لگنے والے الزامات ابھی صرف الزامات ہی کی حد تک ہیں ۔ کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ۔ان پر لگنے والے تمام الزامات غلط ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد اسحاق ڈار وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ملکی معیشت کے استحکام کے لئے دن رات کام کیا۔ ملکی معیشت جو دیوالیہ ہونے کے قریب تھی اسے انہوں نے سہارا دیا ۔ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے اہم اور موثر اقدامات اٹھائے جن کی بدولت آج ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں کی سیاہی کے خشک ہونے سے قبل ان پر عملدرآمد بھی کیا ۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام بھی ثابت نہیں ہوا بلکہ انہیں صرف ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ۔ 
مزید پڑھیں:ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں،سعد رفیق
 

شیئر: