Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

   اسلا م آباد.. سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی کے جواب کو غیرتسلی بخش قرار دیدیا ۔ 26مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ نہال ہاشمی نے اپنا جواب پڑھ کر سنایا اور کہا کہ کسی جج کا نام نہیں لیا ۔شفاف ٹرائل میرا حق ہے ۔مظلوم قیدیوں کی آواز اٹھائی ۔ کیامظلوموں کی آوازاٹھاناگناہ ہے؟ ۔بعد ازاںعدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ چیف جسٹس کے اسکرٹ سے متعلق الفاظ واپس ہوسکتے ہیں تو میرے کیوں نہیں۔غلطی ہرشخص سے ہوسکتی ہے تو کیا پھر میں یہ سمجھوں کہ مجھے سیاسی طورپر نشانہ بنایاجارہاہے۔میری سینیٹر شپ چلی گئی۔ نااہل ہوگیا، اب میرے پاس کیا بچا ہے۔خدا نے بھی احسان کے ساتھ عدل کرنے کا حکم دیا ہے۔ مجھے انصاف ملنا چاہیے ۔
مزید پڑھیں:نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا ایک اور نوٹس

شیئر: