Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا

اسلام آباد... سینیٹ کے 51 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ۔سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف نہ اٹھا سکے۔ پریزائڈ نگ افسر یعقوب ناصر نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ بعد ازاں سینیٹرز نے سینیٹ رول آف ممبرز حاضری رجسٹر پر دستخط کئے۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹرکرشنا کوہلی تھر کے روایتی لباس میں شرکت کے لئے آئیں۔ حلف برداری کے بعدسینیٹ کی تمام قائمہ اور خصوصی کمیٹیوں کو تحلیل کردیا گیا۔پیر کی شام چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔
مزید پڑھیں:چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا

شیئر: