Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل باجوہ سے امام کعبہ کی ملاقات

  راولپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کوامام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی سمیت کئی امور پر بتادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد میں بندھے ہیں۔دونوں امن واستحکام اور امہ کی بہتری کے لئے کرداردار جاری رکھیں گے ۔امام کعبہ نے کہاکہ مسلم دنیا میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دریں اثناءاما م کعبہ نے ا سپیکر ایا ز صادق سے بھی ملا قات کی۔ اما م کعبہ نے اپنے پا کستان کے دورے پر انتہا ئی خوشی کا اظہا ر کیا اور کہا کہ پا کستان اور سعودی عرب کے عوام دائمی رشتوں میں بندھے ہو ئے ہیں ۔یک جا ن دو قالب ہیں۔ہما ری خو شیا ں ،دکھ اور منز ل ایک ہے۔ دونو ں ممالک امن ،اخوت اور خو شحالی کی مثا ل ہیں ۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان امہ کو درپیش مسائل اور صورت حال پر شدید اضطراب کا شکار ہے ۔ مسلم دنیا کے اکثر حصے دہشت گردی ،انتہا ءپسندی اور تباہی جیسے مسائل سے دوچار ہیں جو ہمارے ان مشترکہ دشمنوںکی سازشوں کا شا خسانہ ہیں جو اسلامی دنیامیں ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ اس کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو کبھی برداشت نہیں کریں گے ۔ ہر پاکستانی حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے اپنی جان تک قربان کرنے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور ہمیشہ ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر ہیں،امام کعبہ

شیئر: