Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کیخلاف ایک اورکیس کی تفتیش

  اسلام آباد...قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی صدارت میں اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسران کے خلاف ہائر ایجو کیشن کمیشن کے چیئرمین مختار احمد کی مبینہ غیر قانونی تقرری کی شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اجلاس میں خیبر پختون خوا حکومت کی متعلقہ اتھارٹی کے خلاف بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ خورد برد کی شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نیب میں جاری راولپنڈی،اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر قائم نجی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف متعلقہ اداروں ، سی ڈی اے، آر ڈی اے اور آئی سی ٹی کی طرف سے غیر قانونی طور پر قائم نجی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی خصوصاََ عوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کی صورتحال اور نیب میںغیر قانونی نجی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف جاری انکوائریوں اور انوسٹی گیشن پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کوہدایت کی کہ عوام کی عمر بھر کی لوٹی گئی جمع پونجی کی واپسی نہ صرف یقینی بنانے میں قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں بلکہ نیب میں جاری تمام انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کو بر وقت مکمل کر کے بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ 
مزید پڑھیں:نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

شیئر: