شطرنج کے مہرو تمہیں بدترین شکست ہوئی،مریم
لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شطرنج کے مہرو! تم جیتے نہیں،تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے۔ ذرا عوام کے سامنے تو آو۔ ٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز نے کہا کہ زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری، سبھی ایک ہوئے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے رد عمل میں کہا کہ سیاسی و جمہوری قوتیں یکجا نہ ہوئیں تو رہی سہی جمہوریت بھی جاتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور عمران نے جمہوریت کی پشت میں چھرا گھونپا۔ ماضی میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کو ششوں سے ملک ٹوٹا لیکن ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔ آج سینیٹ میں جمہوریت ہار گئی۔ پتلی تماشا جیت گیا، عمران اور زرداری جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مجرم ہیں۔