Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

  راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک، ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیرِخارجہ نے پاک فوج کی جانب سے ایران بارڈر پر سیکیوٹی کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن مغربی ایشیا کےساتھ وسیع بنیادوں پرتعاون پر منحصر ہے۔جرائم کی روک تھام کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ سے امام کعبہ کی ملاقات

شیئر: