Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلالئی کی نااہلی کیلئے عمران خان کی اپیل بھی مسترد

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دائر اپیل مسترد کردی۔اپیل کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالئی نے وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ نہ دےکرپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا پارٹی چیئرمین نے وزیراعظم کے انتخاب میں خود ووٹ دیا تھا؟عمران خان کے و کیل نے جواب دیا کہ نہیں۔ عمران خان شہر میں نہیں تھے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ گلالئی کی جانب سے تحریری استعفی آیا ہے؟۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ تحریری استعفی نہیں آیا تاہم گلالئی نے میڈیا میں اعلان کیا تھا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شیخ رشید نے بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔کیا ان کا استعفیٰ ہو گیا؟ اسی طرح عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے کی بات کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سیاسی لوگ ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا،عائشہ گلالئی

شیئر: