سب ایک ہی جگہ کیوں جھگ گئے ؟،نواز شریف
اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بنی گالہ اور بلاول ہاوس والے ایک ہی جگہ جا کر کیوں جھک گئے۔ کراچی سے آنے والوں کو بھی سنجرانی ہی نظر آیا۔ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں ساری جماعتوں کے ایک ہی جگہ جھکنے کی وجہ سامنے آنی چاہیے۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کون سی خاص وجہ تھی کہ سارے وہاں جا کر جھکے۔ وہ وجہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔ کیا وجہ تھی کہ جی پی ایس کی طرح ہر کوئی ایک ہی جگہ پر جا پہنچا۔اس سوال پر کہ اگر نگران حکومت سے الیکشن مینیج کر ائے گئے تو کیسے روکا جائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت رہا ہے اور نہ ہی حالات۔دنیا اب بہت آگے چلی گئی ہے۔ نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کر سکتی۔دریں اثناءسابق وزیر اعظم نوازشریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے غیرمتوقع نتائج سمیت سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وعدے کے باوجود ووٹ نہ ملنے پر سوالات نے جنم لیا ہے۔ اگر کسی پردباو تھا تو پہلے بتادینا چاہیے تھا۔