Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں،جنرل باجوہ

  راولپنڈی.... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں۔ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کورہیڈکوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر بہاولپور نے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔کورکمانڈر ملتان بھی اس موقع پر موجود تھے۔آرمی چیف نے مشرقی سرحدوں پر آپریشنل تیاریوں، حکمت عملی کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ روایتی خطرات سے غافل نہیں رہا جا سکتا، کسی بھی روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار اور پرعزم ہیں۔ جنرل باجوہ نے مشرقی سرحد پر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر اظہا ر اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جنگ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ غیر روایتی جنگ ہماری روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت کم نہیں کر سکتی۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

شیئر: