Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری میں خواتین کارکن شامل ہونگی، المفرج

ریاض.... محکمہ شماریات کے ترجمان تیسیر المفرج نے کہا ہے کہ ہونے والی مردم شماری میں خواتین کارکنوں کو شامل کیا جائیگا۔ مردم شماری مرحلہ وار ہوگی جس میںسابق تجربہ رکھنے والے جدہ، ریاض ، الہفوف اور جیزان کے کارکنوں کو اولیت دی جائیگی۔ المفرج نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ آئندہ مردم شماری کے لئے خواتین کارکنو ںکو اس لئے شامل کیا جارہا ہے کہ وہ گھرو ںمیں آسانی سے جاسکتی ہیں جبکہ مرد کارکن کی صورت میں گھرو ںمیں موجود خواتین جواب دینے سے کتراتی ہیں۔ المفرج نے بتایا کہ مردم شماری 2020ءکے حوالے سے کی جارہی ہے۔ جس کا آغاز جلد ہوگا۔
 
 

شیئر: