Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کون ہے یہ سنجرانی؟نواز شریف

اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہرانا تھا تو اپنے زور پر ہراتے ۔یہ ہمیشہ چور دروازے سے آنے کے خواہشمند ہیں۔ان کے پیچھے جو ہیں وہ سب کو پتہ ہے۔ تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھو کہ دینا ہے۔یہ ہر وقت امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایک منتخب صوبائی حکومت کو ہٹادیا گیا۔ کون ہے یہ سنجرانی؟ 6 لوگوں کے گروپ نے اسے نامزد کردیا اور وہ آتے ہی چیئرمین سینیٹ بن گیا۔ اب نوبت یہ آگئی کہ سو، دو سو لوگوں کے جلسے کررہے ہیں۔اور کریں اتحاد اور بنوائیں سنجرانی کو چیئرمین۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات انتخابی منشورکا حصہ ہوں گی۔ اصلاحات قوم اور وقت کی ضرورت ہیں۔اصلاحات کا دروازہ ہر وقت کھلا رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدل کے لئے کسی انٹرنیشنل فرم کی خدمات نہیں لیں۔ ہمارے پاس اپنا مواد بہت ہے۔ہم کوئی نیب تو نہیں ہیں جو عالمی فرم کی خدمات لیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عام حالات میں بہت ساری چیزیں سامنے نہیں آتیں لیکن امتحان کے دور میں بہت ساری چیزیں واضح ہوجاتی ہیں۔مجھے پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے تاہم شفاف انتخابات کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف کی حمایت کردی

شیئر: