قطری شہزادے کا اصل خط احتساب عدالت میں پیش
اسلام آباد... شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے قطری شہزادے حمد بن جاسم کا اصل خط سربمہر لفافے میں احتساب عدالت میں پیش کردیا۔ واجد ضیاءنے التوفیق کمپنی اور حدیبیہ پیپر ملز کے درمیان معاہدے کا مسودہ، لندن فلیٹ اور نیسکول کمپنی کی لینڈ رجسٹری بھی عدالت میں پیش کردی ۔ احتساب عدالت نے لندن فلیٹ سے متعلق نیلسن اور نیسکول کی لینڈ رجسٹری کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ گواہ واجد ضیاءنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا اطالوی بینک کی دستاویز پیش کرنا چاہتا ہوںمگر مل نہیں ر ہیں۔ جس پر وکیل مریم نواز نے کہا لگتا ہے گواہ کی تیاری ختم ہوگئی۔ واجد ضیاءکا بیان قلمبند ہونے پر شریف فیملی کے وکلاءواجد ضیاء پر جرح کریں گے۔ آخر میں تفتیشی افسر نیب کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔