مغرب اور عشاء کے درمیان دو گھنٹے کا وقفہ دیا جائے، ارکان شوری
ریاض: مجلس شوری کے25ارکان نے مغرب اور عشاءکی نمازوں کے درمیان دو گھنٹے کا وقفہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ارکان کے مطالبے پر شوری کی متعلقہ کمیٹی نے اسے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے۔ منگل کو مجلس شوری کے اجلاس میں اس موضوع پر بحث ہوگی۔
مغرب اور عشاءکے درمیان دو گھنٹے کا وقفہ دینے کا مطالبہ کرنے والے ارکان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ان دونوں نمازوں کے درمیان دو گھنٹے کا وقفہ دیا جاتا ہے جبکہ سال کے بقیہ مہینوں میں یہ وقفہ بہت کم ہوتا ہے۔ اس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں بلکہ وقت کی تنگی کے باعث لوگوں کے مفادات بھی متاثر ہوتے ہیں۔نصاب کی تکمیل کے بعد مجلس شوری کے اجلاس میں اس پر بحث کے بعد فیصلہ منگل کو متوقع ہے۔