Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اب ٹیک آف پوزیشن میں ہے،احسن اقبال

  اسلام آباد..وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی، توانائی اور معیشت کے بحرانوں سے نمٹنے کےساتھ ٹیکنالوجی اور علم کے شعبے میں بھی بنیادی اقدامات کئے ہیں۔ پاکستان اب ٹیک آف پوزیشن میں ہے۔مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ۔پسماندہ علاقوں میں بھی یونیورسٹیاں اور کیمپس کھولے۔ہر نوجوان کو لیپ ٹاپ دیا جائےگا ۔ جمعہ کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوسری قوموں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے آنکھ کھولی تو سلیٹ اور تختی کا زمانہ تھا جو اب ختم ہو گیا۔ پاکستان اب ٹیک آف پوزیشن میں ہے۔ اب ٹیبلٹ اور فور جی نے اس کی جگہ لے لی ۔پین لٹریسی کی جگہ کمپیوٹر لٹریسی آ گئی ۔ہمیں آنے والے وقت کے تقاضوں کو سمجھ کر خود کو اس کیلئے تیار کرنا چاہئے۔ خود کو تبدیلی اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہئے۔ آنے والے وقت کے چیلنجوں کیلئے خود کو تیارنہ کیا تو مٹ جائیں گے۔بدقسمتی سے سائنسی ایجادات میں ہم بہت پیچھے رہ گئے ۔سائنس و ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کریں تو دنیا میں کسی کو ہماری توہین کرنے کی جرات نہیں ہوگی۔سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں جو قومیں قیادت کر رہی ہیں انہیں کی دنیا میں عزت اور طاقت ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ہماری یونیورسٹیاں دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں شمار ہوں۔ انجینئرنگ یونیورسٹیوں اور پی ایچ ڈیز پر خصوصی توجہ دی ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں میں چین کے 3 لاکھ اور ہند کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کے صرف پانچ چھ ہزار ہیں۔ ہر سال ایک ہزار طلبہ کو امریکہ میں پی ایچ ڈی کیلئے بھجوائیں گے۔ اس کیلئے خود سے فنڈز دیں گے۔یہ کام 60ءکی دہائی بالخصوص نائن الیون کے بعد ہونا چاہئے تھا کیونکہ اس وقت جو صورتحال تھی اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا تھا لیکن ہم نے صرف دفاعی سودوں پر توجہ دی۔
مزید پڑھیں:نیا بجٹ بنانے میں کوئی مشکل نہیں،مفتاح اسماعیل

شیئر: