Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی جہانگیر کی نیب میں طلبی پر حکومتی شخصیات ناراض

اسلام آباد... امریکہ میں نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی کو کرپشن کیس میں تحقیقات کیلئے طلب کئے جانے پر اہم حکومتی شخصیات نے نارضی کا اظہار کیا ہے ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ علی جہانگیر کی بجائے ان کے وکلاءنیب میں پیش ہوں گے ۔نیب کی طرف سے جاری نوٹس میں علی جہانگیرصدیقی کو کہا گیا کہ وہ جمعرات 22مارچ کو نیب لاہور آفس میں پیش ہو کر کرپشن سے متعلق الزامات کا جواب دیں۔ انہوں نے 2008ء میں اطالوی کمپنی خریدنے کے لئے 23.578ملین یورو کے فنڈز غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کئے ۔ اپنی کمپنی ایگری ٹیک کے شیئرز کو مارکیٹ میں زیادہ قیمت پر فروخت کیا جس سے مختلف فنانشل اور سرکاری اداروں کو 40ارب روپے کا نقصان ہوا ۔ذرائع کے مطابق اس کیس میں نیب کی تحقیقات کے باعث علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا بھی امکان ہے ۔
مزید پڑھیں:علی جہانگیر کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا؟

شیئر: