قبائلی عوام کے دکھوں کا ازالہ کرینگے،جنرل باجوہ
راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔قبائلی علاقوں میں امن وامان بحال رکھنے کی کوشش کریں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لنڈی کوتل کا دورہ کیا اور قبائلی جرگے سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا بھی دورہ کیا۔ سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔امن وامان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے۔ قبائلی علاقوں میں امن وامان بحال رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کرینگے۔ آئندہ 10 سالوں میں قبائلی علاقوں میں ایک ہزار ارب روپے خرچ ہونگے۔انہوں نے قبائلی جرگے کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام دکھ اور تکالیف کا ازالہ کیا جائے گا۔