Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کو ایک ہفتے میں صاف کرنے کا حکم

کراچی ...سپریم کورٹ نے کراچی میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے میئر کراچی کو حکم دیا کہ ایک ہفتے میں شہر قائد کو صاف کیا جائے۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سندھ سے کہا کہ واٹر کمیشن کی رپورٹ آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔سندھ میں کیا ہورہا ہے، ہمارے سامنے بڑی بھیانک تصویر آرہی ہے۔مجھے ایک ہفتے میں کراچی صاف چاہیے۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ یہ سب کام اور ذمہ داریاں وسیم اختر کی ہیں لیکن ہم کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے میئر کراچی سے استفسار کیا کہ گندگی ہٹانا اور صفائی کس کا کام ہے۔ وسیم اختر نے بتایا کہ سارے اختیارات سندھ حکومت کے پاس ہیں۔ شہر کا برا حال ہے، نالے بند ہیں۔ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔ بلدیہ عظمی کے پاس نہ اختیارات ہیں نہ فنڈز۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کام ڈی ایم سیز کا ہے۔ ڈی ایم سیز سندھ حکومت کے ماتحت ہیں۔ اس کا مطلب ہے وسیم اختر ٹھیک کہہ رہے ہیں۔لوگوں میں شعور بھی پیدا کریں کہ کچرا کہاں پھینکنا ہے۔ چیف سیکرٹری نے اعتراف کیا کہ شہر میں روزانہ 5 ہزار ٹن کچرا نہیں اٹھایا جارہا۔ ایسی سڑکیں بھی ہیں جہاں 6 ماہ سے جھاڑو تک نہیں لگی۔
مزید پڑھیں:پاکستان اب ٹیک آف پوزیشن میں ہے ،احسن اقبال

شیئر: