Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف بہت بڑا ڈرامہ ہے،عمران خان

لاہور...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ڈر تھا کہ اگر (ن) لیگ کا چیئرمین سینیٹ آ گیا توکہیں شریف خاندان کو ملک کی دولت چوری کرنے کی اجازت دینے کیلئے قانون سازی نہ کر لی جائے ۔ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جسکے پاس تجربہ کا رلوگ اور پیسہ ہے ۔ ہمارے پاس رضا کار اورجنون ہے ۔ 2018ءکا میچ آنے والا ہے ۔مجھے اس کا شدت سے انتظار ہے ۔ خواتین ورکرز اور سوشل میڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا ملک کے وسائل پر قابض ہے ۔کسی بھی ملک کے پاس جتنے مرضی وسائل ہوں لیکن جب ملک کی قیادت ان لوگوں کے ہاتھ میں آجائے جن کا مقصد صرف پیسہ بنانا اورعوام کو لوٹنا ہو تو ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب او ر سندھ میں شریف خاندان اور زرداری خاندان کئی دہائیوں سے قابض ہیں۔ ہمارے پاس خیبر پختوانخوا میں4 سال سے حکومت آئی ہے۔ وہاں آنے والی تبدیلیاں سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمو کریٹک ڈکٹیٹر شپ ملٹری ڈکٹیٹر شپ سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے ۔اگر کسی ملک کو تباہ کرنا ہے تو اس کے ادارے تباہ کر دو ۔ عمران خان نے کہاکہ پنجاب میں انسانوں پر نہیں بلکہ میٹرو پر خرچ کئے جارہے ہیں ۔ لوگ بھوکے مر رہے ہیں، انہیں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔ شہباز شریف بہت بڑا ڈرامہ ہے ۔ اس سے بڑا ڈرامہ نہیں ملے گا۔ چیف جسٹس کو داد دیتا ہوں جنہوں نے اشتہاروں میں ان کی تصویر کا نوٹس لیا ۔ ورنہ صبح اٹھو تو اشتہاروں میں تصویر دیکھنی پڑتی تھی ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ22 سال سے جدوجہد میں مصروف ہوں ۔شروع میں ہمارے ساتھیوں کا گھر والے بھی مذاق اڑاتے تھے ۔میر ابھی مذاق اڑایا جاتا تھا لیکن جو اس وقت مذاق اڑاتھے وہ آج ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:عمران نے بڑے ڈاکو سے ہاتھ ملا لیا،عائشہ گلالئی

شیئر: