کہتے تھے روک سکو تو روک لو ہم نے روک لیا،بلاول
کوٹلی ستیاں... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے روک سکو تو روک لو ہم نے روک لیا ۔کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کہتے ہیں کہ یہ چابی والے کھلونے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ میاں صاحب سے زیادہ چابی والا کھلونا کوئی نظر نہیں آتا ۔مسئلہ صرف یہ ہے کہ یہ چابی کھلونے کے اندر ٹوٹ گئی ہے۔ اگر اس میں نئی چابی لگا دی جائے تو یہ کھلونا پھر گھومنا شروع ہو جائے گا جس طرح ضیا دور میں گھومتا تھا ۔انہوںنے کہا کہ میاں صاب جب آپ نے500 ووٹ لینے والے کو بلوچستان اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر بنایا تو سب ٹھیک تھا۔ جب جاتی امرا کے خلاف عد م اعتماد کیا تو چابی والے کھلونے بن گئے۔ آپ پر تو اتحادیوں نے بھی عدام ا عتماد کیا ۔ آپ انہیں بھی چابی والے کھلونے کہہ رہے ہیں۔ میاں صاحب صاف کیوں نہیں کہتے چیئرمین سینیٹ کے لئے بلوچستان کی جیت ہضم نہیں ہورہی۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف رضا ربانی کو اپنی لڑائی کے بطورہتھیار استعمال کرنا چاہتے تھے۔ پیپلزپارٹی کے پیچھے چھپنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سمجھتی تھی اسے شکست نہیںہوسکتی ،اب اس کی ابتدا ہوگئی ہر آنے و الے الیکشن میں شکت ان کا مقدر ہو گی۔ بلاول نے کہا کہ نواز شریف پانامہ میں پکڑے گئے ´ تو اداروں پر حملے شروع کردئیے۔ نواز شریف کب سے انقلابی بن گئے۔ملک و قوم کیلئے انہوں نے کیا خدمات انجام دیں ۔آپ سازشی ہو سکتے ہیں، انقلابی نہیں ہو سکتے ۔آپ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب بتائیں آپ وہاں پہنچے کیسے جہاں سے آپ کو نکلا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کو فروخت نہیں کرنے دینگے۔ اس کے خلاف پارلیمنٹ اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ شرم کرو حیا کرو ۔حالات کیسے بھی ہو ں کوئی اپنی ماں کا زیور نہیں بیچتا ۔انہوں نے کہا کہا ائیر بلیو وزیر اعظم قومی ادارے کو فروخت کرنا چاہتا ہے تاکہ ان کی اپنی ائیر لائن چل سکے۔ انہیں ملک کی کوئی فکر ہے نہ عوام کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کئے جانے والے تمام فیصلے کسی اور نے کئے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اب ہوش کے ناخن لینا ہوں گے ورنہ ملکی سیاست کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے ۔ بلاول نے عمران خان کو بھی شد ید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ عمران خان پنجاب میں میٹرو پر تنقید کرتے رہے ۔ اب خود خیبر پختون خوا میں سب سے مہنگی میٹرو بنا رہے ہیں ۔