Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران اب الطاف حسین پارٹ ٹو بن چکے ،گلالئی

بھکر... رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف( گلالئی)کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان اب الطاف حسین پارٹ ٹو بن چکے جنہیں عورت کی تمیز ہے اور نہ مرد کی۔بہاولپور میں مجھ پر حملہ عمران خان کی ایما پر کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جا رہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کا جان بوجھ کر استحصال کیا جارہا ہے تاکہ یہاں کہ وڈیروں اور سرداروں کیخلاف کوئی آواز نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبے بنائے جانے کے حق میں ہوں۔ سرائیکی صوبہ کے حق میں ہوں اور ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔ گلالئی نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے فیڈریشن مضبوط اور اپنے وسائل پر سب کو حق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو گالیاں دی جارہی ہیں مگر عدالتیں غریب عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلزپارٹی میں بہت سی اچھی باتیں ہیں ۔ ایک یہ ہے کہ وہ اداروں کے خلاف باتیں نہیں کر رہے۔ انہوں نے تھر کی غریب لڑکی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا ۔اس لئے بطور انعام سینیٹ الیکشن میںووٹ پیپلزپارٹی کو دیا۔ گلالئی نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھنا چاہیے کہ عدلیہ اور فوج ادارے ہیں ۔ نواز شریف اس وقت دیوار سے سر ٹکرا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران نے بڑے ڈاکو سے ہاتھ ملا لیا،عائشہ گلالئی

شیئر: