Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عامر_نہیں_چلے_گا

ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور مشہور اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ معاملہ زیربحث آیا ہوا ہے اور پی ٹی آئی کارکنان #عامر_نہیں_چلے_گا کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ 
پی ٹی آئی کارکن سدرہ صدام نے ٹویٹ کیا :ہم عامر لیاقت کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کو قبول نہیں کرتے۔ پی ٹی آئی میں صرف صاف ستھرے اور پُرعزم لوگوں کےلئے جگہ ہے۔
امجد خان نے کہا: ہمارے پاس عامر لیاقت حسین جیسے انسان کی کوئی جگہ نہیں۔
یاسر اقبال خان نے ٹویٹ کیا: عامر لیاقت نے ہمیشہ عمران خان کےخلاف بات کی ہے۔ جب الطاف حسین نے پاکستان کےخلاف نعرے بلند کئے تو عامر لیاقت ایم کیو ایم کا حصہ تھے۔ ایسے انسان کو کسی سیاسی پارٹی میں شامل کرنے کے بجائے سیدھا جیل بھیجا جانا چاہیے۔
ڈاکٹر سعد نے ٹویٹ کیا: عام لیاقت حسین کو کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بجائے اپنی اخلاقیات پر توجہ دینی چاہیے۔
محمد حاشر نے ٹویٹ کیا: متنازعہ افراد ہمیشہ پارٹی کےلئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
آغا درانی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے: عمران صاحب! اگر آپ واقعی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ایسے فیصلے مت لیجئے بلکہ شہر کے مسائل پر کام کریں۔ عامر لیاقت شہر کے مینڈیٹ کی ترجمانی نہیں کرتے۔ ہمیں کراچی سے نئے خون کی ضرورت ہے اور پی ٹی آئی کے پاس ایسے بہت سے افراد ہیں جو قیادت سنبھالنے کےلئے تیار ہیں اور پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں