پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کوٹلی میں سیاسی میدان سجایا گیا۔ کارکنان سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرجوش خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ٹوئٹر پر” #کوٹلی_ستیاں_بھٹوکا “ہیش ٹیگ چلایا گیا جو پاکستان میں دن بھر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
سینیٹر کرشنا کماری نے ٹویٹ کیا کہ کوٹلی کے عوام نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہا ۔
عبدالحفیظ نے ٹویٹ کیا کہ بھٹوازم ایک نظرئیے کا نام ہے۔ آپ ہمارے ہاتھ کاٹ دو ہم تب بھی اپنا پرچم بلند کریں گے ، آپ ہمارے لب سی دو لیکن ہم تب بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگائیں گے۔
پی پی پی کی سوشل میڈیا ورکر بشیر نیچاری نے ٹویٹ کیا: آو¿ !میرا ساتھ دو کہ ہم بی بی شہید کے اس نعرے کو حقیقت میں بدل دیں ”مانگ رہا ہے ہر انسان ، روٹی ، کپڑا اور مکان ،علم ،صحت اور سب کو کام“۔
رابعہ منظر کا کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات دنیا کے سامنے یہ واضح کر دیں گے کہ پاکستان جمہوریت ، ترقی اور بھٹو ازم کے ساتھ ہے۔
ملک خضر مہربان نے ٹویٹ کیا: ہم اگلے انتخابات میں نواز شریف اور عمران خان کے خلاف لڑیں گے، ہمارا ہتھیار ہمارا نظریہ ہے جو کہ عام عوام کو طاقت دینے کی بات کرتا ہے۔
انیس الرحمان آرائیں نے ٹویٹ کیا: نواز شریف کی منافقت سینیٹ الیکشن میں سامنے آگئی ہے۔ وہ رضا ربانی کو سینیٹ میں لڑائی کےلئے ڈھال بنانا چاہتے تھے کیونکہ انہیں اس بات کا علم تھا کہ وہ سینیٹ الیکشن نہیں جیت سکیں گے۔
شاہد راجپوت نے ٹویٹ کیا: ہم اپنے سب شہیدوں کا حساب لیں گے۔ اس ملک کو پرامن ، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان بنائیں گے۔
اریبہ جلبانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری شیروں کا شکاری ہے۔