Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد امریکہ پہنچ گئے، آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ پہنچ گئے۔ وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال امریکہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کے علاوہ امریکی وزارت خارجہ کے حکام نے کیا۔ استقبال کرنے والوں میں سعودی سفارتی اہلکار اور بعض عرب اور اسلامی ممالک کے سفراءبھی موجود تھے۔ولی عہد کے وفد میں سعودی کابینہ کی جنرل کونسل کے مشیر احمد الخطیب، ایوان شاہی کے مشیر فہد العیسی، یاسر الرمیان اور سعودی افواج کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی شامل ہیں۔ ولی عہد امریکی صدر ٹرمپ کے علاوہ متعدد امریکی حکام اور کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں:ولی عہد دورہ امریکہ کے لئے روانہ ہوگئے، ایوان شاہی
 
 

شیئر: