Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبزیوں کی جلفریزی بنانے کی ترکیب

(پانچ سے چھ افراد کے لیے)
اجزاء:
آلو دو عدد (چپس کی طرح کاٹ لیں)
بند گاجر دو عدد( گول گول ٹکڑے کاٹ لیں)
پیاز دو ڈلی(پرت الگ الگ کر لیں)
ادرک لمبی باریک کٹی ہوئی(ایک کھانے کا چمچ)
ہری مرچ تین عدد
ثابت لال مرچ تین عدد
ٹماٹو سوس ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ،بھنا اور پسا ہواایک چائے کا چمچ
تیل آدھی پیالی
بند گوبھی ایک پھول(کیوبز بنا لیں)
شملہ مرچ تین عدد( کیوبز بنا لیں)
مٹر چھلے ہوئے ایک پیالی
ہرا دھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
ٹماٹوپیسٹ دو کھانے کے چمچ
سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب: سب سے پہلے ایک دیگچی میں لال مرچ اور تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کر لیں۔ دو منٹ بعد گاجر ، مٹر ، بند گوبھی اور پیاز ڈال کر اسٹرفرائی کر لیں پھر ادرک ، نمک، ہری مرچ اور کالی مرچ ڈال دیں ۔ آلو الگ فرائنگ پین میں چپس کی طرح ڈیپ فرائی کر لیں ۔ جب گولڈن برائون ہو جائیں تو دیگچی میں سبزیوں کے اوپر پھیلا کر ڈال دیں اس کے اوپر سرکہ ، ٹماٹو پیسٹ، ٹماٹو ساس اور زیرہ ڈال کر دس منٹ کے لیے ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں ۔ ہرا دھنیا ڈال کر گرم گرم چاولوں کے ساتھ پیش کریں ۔

شیئر: