Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے کوشنر اورٹرمپ کے ایلچی کی ملاقات

واشنگٹن: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر کے سینئر مشیر جارید کشنراور امریکی صدر کے ایلچی جیسن بلیٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیں:یمن میں مسلح ملیشیا کا وجود برداشت نہیں ہوگا، عادل الجبیر
 مشرقی وسطی میں قیام امن اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری نزاع کے قابل قبول حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادہ خال بن سلمان ، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد العیبان بھی شامل تھے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: