حسین حقانی کے خلاف بغاوت مقدمہ درج
کراچی ... سابق سفیرحسین حقانی کے خلاف ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔حسین حقانی کے خلاف پریڈی تھانے میں مولوی اقبال حیدرایڈوکیٹ کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا۔حسین حقانی پرٹی وی شوزمیں بیٹھ کرپاکستان کی سالمیت کے خلاف باتیں کرنے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے میموگیٹ کیس میں حسین حقانی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ حقانی میموگیٹ کیس میں مفرور ہیں ایف آئی اے انہیں انٹرپول کے ذریعے امر یکہ سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔