شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرائینگے، عمران خان
کامونکی... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو کیوں نکالا کردیا۔ اب شہبازشریف کی باری ہے۔ 2018 میں ہی شریفوں سے پنجاب کوآزاد کرانا ہے۔شہبازشریف کے فرنٹ مین احد چیمہ نیب کی تحویل میں ہیں۔ ان کے ممکنہ انکشافات کے تصور سے شہبازشریف پرکپکپی طاری ہوتی ہوگی۔کامونکی میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف اپنا چیک اپ کرانے لندن گئے ۔ انہوں نے گزشتہ 10 برسوں میں پنجاب پر ساڑھے 6 ہزار ارب روپے خرچ کئے لیکن کوئی جدید اسپتال نہیں بنایا۔ کلثوم نواز بھی بیمار ہوکر لندن چلی گئیں۔ شہباز شریف بھی علاج کرانے باہر چلے گئے لیکن جو لوگ یہاں ہیں اگر ان کی والدہ بیمار ہوں تو وہ لندن بھی نہیں جاسکتے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ملتان میں میٹرو عوام کی سہولت کےلئے نہیں بنی۔شہبازشریف نے اس منصوبے سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجنے کےلئے اسے بنایا۔جو پیسہ باہر جاتا ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود پر لگانا ہے، روپیہ کی قدر گرگئی ۔یہ سب اسحاق ڈار اور نواز شریف کی وجہ سے ہے۔اب وہ پوچھتے ہیں کہ کیوں نکالا ہم بتائیں گے کہ انہیں کیوں نکالا۔الیکشن مہم میں ایک ایک کرکے بتاو¿ں گا انہیں کیوں نکالا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں سے ساڑھے 6 کھرب کے ترقیاتی فنڈز شہبازشریف کی مٹھی میں ہیں، ان کے بارے میں اب تک آنے والی اطلاعات تو ابتدا ہے۔ جلد سراغ لگالیں گے کہ ان میں سے کتنی رقم شریفوں کی جیبوں میں بھری گئی۔عمران خان نے مزید کہاکہ شہبازشریف نے عوام کیلئے ڈھنگ کا ایک اسپتال بھی نہیں بنایا، وہ خود اپنے علاج کے لئے باہر جاتے ہیں۔