Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوڈیشل مارشل لا لگایا جائے، شیخ رشید

اسلام آباد... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے جوڈیشل مارشل لالگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی مشاورت کے بغیر کوئی نگران حکومت قبول نہیں کریں گے۔ عبوری سیٹ اپ کیلئے تمام جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے ۔ ملک میں جان بوجھ کر کرنسی بحران پیدا کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کا دورہ امریکہ مشکوک ہے وہ چوری چوری امریکہ جا کر آنکھیں لڑارہے ہیں۔ اگرکوئی چاہتا ہے کہ سپر پاور کی طاقت سے این آر او ہو جائے گا یہ اس کی بھول ہے۔ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام ہی کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری قوم عدلیہ اور نیب کے ساتھ کھڑی ہے وہ کرپشن کیسز کا ڈٹ کر اور پوری قوت کے ساتھ فیصلہ کریں ۔چیف جسٹس ایل این جی کیس میں200ارب روپے کی کرپشن کا بھی نوٹس لیں۔ نیب کو اس کرپشن پر بھی توجہ دینا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف ملک میں یہ سوچ اور تاثر پیدا کررہے ہیں کہ ان کے چلے جانے سے معیشت تباہ ہو گئی ۔ ملک میں کرنسی بحران پیدا ہورہا ہے۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ ہماری ایکسپورٹ20سے 30فیصد کم ہورہی ہے یہ سب حکومت جان بوجھ کر رہی ہے۔ ہمیں نوازشریف کے تاثر کو زائل کرنا ہوگا۔ نوازشریف کے چلے جانے سے کوئی قیامت نہیں ٹوٹے گی۔ قائد اعظم کے انتقال کے بعد بھی ملک آج تک چل رہا ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ملک میں90 دنوں کیلئے جوڈیشل مارشل لاءلگا کر الیکشن کرائیں جائے۔ الیکشن تک یہ نافذ رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ مئی کے اختتام تک اسمبلی ٹوٹ جائیں گی۔ صدر بھی ایک دو ماہ میں رخصت ہو جائیں گے ایسے میں صادق سنجرانی قائمقام صدر ہوں گے ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے سیاستدان کرپٹ نہیں حالانکہ چوہدری نثار میرے سخت سیاسی حریف ہیں مگر پھر بھی میں کہتا ہوں کہ وہ شخص کرپٹ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میرا دو مرتبہ آڈٹ ہو چکا ہے مگر کچھ نہیں نکلا۔ میرا کیس عدالت میں ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے گی اسے تسلیم کروں گا ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں ۔
مزید پڑھیں:شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرائینگے،عمران خان

شیئر: