Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، امیت شاہ

نئی دہلی ... بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ نے یوپی میں حالیہ ضمنی انتخابات میں پہنچنے والے دھچکے کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی آئندہ الیکشن میں 2014ءسے بھی زیادہ بڑی اکثریت سے واپس آئیگی۔ اگرچہ ابھی انتخابات کافی دور ہیں لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ این ڈی اے او ربی جے پی پچھلے انتخابات سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کریگی۔ ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس شکست کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اسکی وجوہ معلوم کررہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی کے درمیان انتخابی معاہدے کی کوششوں کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پاس اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے کافی وقت ہے۔ راہول گاندھی کی طرف سے انہیں قاتل قرار دینے پر ایک سوال کے جواب میں امیت شاہ نے کہا کہ سہراب الدین کیس سے میرا نام نکال دیا گیا تھا اور آج کی تاریخ تک مجھ پر کوئی الزام نہیں۔ جج نے کہا تھا کہ مجھے سیاسی وجوہ کی بناءپر نشانہ بنایا گیا ہے۔

شیئر: