امریکہ، سعودی عرب کو 6600ٹاؤ میزائل دے گا
ایک بلین ڈالر مالیت کے اسلحہ کا معاہدہ ہوگیا ، امریکی انتظامیہ نے جدید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی
واشنگٹن:امریکہ، سعودی عرب کو 6600ٹاؤ میزائل دے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایک بلین ڈالر مالیت کے اسلحہ کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسلحہ خریدنے کے معاہدے کے تفصیلات جاری کی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق امریکہ اورسعودی عرب کے درمیان اسلحہ خریدنے کے بنیادی معاہدہ کا تعلق ٹاؤ میزائل سے ہے جس کی مالیت670ملین ڈالر ہے۔ امریکی انتظامیہ نے جدید ترین ٹاؤ میزائل کے علاوہ دیگر اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں