مملکت تبدیلی سے گزر رہا ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے، ولی عہد
واشنگٹن: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات تاریخی ہیں۔ ان کی بنیاد باہمی اعتماد اور اسٹراٹیجک شراکت داری پر رکھی گئی ہے۔ وہ واشنگٹن میں سعودی سفارتخانہ کے تحت اپنی صدارت میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔سعودی ، امریکی شراکت داری کے کے عنوان سے منعقدہ تقریب کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب تبدیلی کے مراحل سے گزر رہا ہے جس میں ہم اپنے شرکاءکے ساتھ مواقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
تقریب میں امریکہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر شہزادہ بندر بن سلطان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جنہوں نے اپنے خطاب میں سعودی عرب اور امریکہ درمیان طویل تاریخ پر روشنی ڈالی۔ واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی، امریکی تعلقات بہترین دور سے گزر رہے ہیں ۔
یہ تعلقات اس قدر مستحکم نہ ہوتے اگر دونوں ممالک کی قیادت پر عزم اور حکمت سے بھر پور نہ ہوتی۔تقریب میں متعدد امریکی حکام اور معروف شخصیات کے علاوہ سیاستدانوں کو بھی مدعو کیا گیا۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں