Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کی حفاظت اور خوبصورتی توجہ کامطالبہ کرتی ہے‎

آنکھیں شخصیت کا آئینہ ہوتی ہیں .   آنکھیں جس قدر روشن اور چمکدار ہوں گی شخصیت  پر اتنے ہی متاثر کن اثرات مرتب کریں گی .  چہرے کی طرح آنکھیں بھی خوبصورت دکھنے کے لیے توجہ کا مطالبہ کرتی ہیں  .  آپ گھریلو استعمال کے قدرتی اجزاء کے ذریعے آنکھوں کو خوبصورت اور چمکدار بنا سکتے ہیں . 
 جلد پر لگنے والا کوئی بھی وٹامن یا پروڈکٹ جلد کی تہہ میں جذب ہوتا ہے اس لئے آنکھوں کے لئے بادام کھانا جتنا فائدہ مند ہو سکتا ہے اتنا ہی بادام کا پیسٹ جلدکے لئے بھی مفید ہوتا ہے ۔ آنکھوں کو خوبصورت بنانے میں وٹامن ای کی خاص ضرورت ہوتی ہے جو بادام میں کثرت سے پایا جاتا ہے آپ اپنی آنکھوں کو دل کش بنانے کے لئے بادام کے چھلکے اتار کر انھیں پیس کر رکھ لیں ۔روز رات کو سوتے وقت اس پاؤڈر میں ٹھنڈا دودھ مل کر پیسٹ بنا کر آنکھوں کا مساج کریں اس اسکرب سے آنکھوں کے مردہ خلئے دور ہوں گے جس سے آنکھیں روشن اور اجلی ہوئی نظر آئیں گی ۔
 کھیرے میں موجود پانی کی مقدار  آنکھوں کی چمک میں اضافہ کرتی ہے ،صرف دس منٹ روزانہ ٹھنڈے کھیرے کے باریک سلائس اپنی آنکھوں پر رکھیں اور اپنی آنکھوں کی چمک میں اضافہ کریں ۔وہ افراد جن کی آنکھوں کے گرد حلقے پڑ گئے ہوں اور مستقل رہتے ہوں انھیں کھیرے کو مسلنے پر نکلنے والا سفید جھاگ حلقوں پر لگانا چاہئے ۔
استعمال شدہ گرین ٹی بیگ پھینکنے سے پہلے ایک دفعہ اپنی آنکھوں پر استعمال کر کے دیکھیں آپ کبھی بھی ٹی بیگ ضائع کرنا پسند نہیں کریں گے ۔ گرین ٹی میں بائیو فلیوونائڈز ہوتے ہیں جو آنکھوں کے گرد پڑنے والے حلقوں کو منٹوں میں دور کر دیتے ہیں ۔ ٹی بیگ کے استعمال سے  نہ صرف آنکھوں کی جلن ،میلا پن اور سوجن دور ہوتی ہے بلکہ آنکھیں مزید روشن اور چمک دار دکھتی ہیں ۔
آنکھوں میں چوٹ لگی ہو یا تیز روشنی برداشت نہ ہوتی ہو یا پھر آنکھوں میں میلا پن آرہا ہو ایسے میں ٹھنڈا دودھ آنکھوں کو آرام دیتا ہے بلکہ آنکھوں کی چمک بھی واپس لاتا ہے ۔ نرم اور صاف روئی کو دودھ میں بھگو کر آنکھوں پر رکھیں ۔چاہیں تو رات بھر لگا رہنے دیں ۔ اگر دودھ کی دو بوندیں آنکھوں میں ڈال لی جائیں تو بھی آ نکھیں صاف اور روشن دکھائی دیتی  ہیں . 
یہ بھی پڑھیں:کراؤن بریڈ ، جیسے شہزادی کا تاج

شیئر: